ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف جو حال ہی میں امریکہ سے مذاکرات میں ایک اہم مذاکرات کار کے طور پر سامنے آئے ہیں، کو چین سے تعلقات کی نگرانی کے لیے مقرر کیا گیا ہے، ایرانی میڈیا نے اتوار کو بتایا۔
خبر رساں ایجنسی تسنیم نے "باخبر ذرائع" کے حوالے سے اطلاع دی، "محمد باقر قالیباف کو حال ہی میں چین سے متعلق امور کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔" دیگر میڈیا پر بھی اسی طرح کی خبریں آ رہی ہیں۔
یہ فوراً واضح نہیں ہو سکا کہ اس کردار کے لیے ان کا تقرر کس نے کیا ہے تاہم تسنیم ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ "ایران اور چین کے درمیان تعلقات کے مختلف شعبوں میں رابطہ کاری کریں گے۔"