سعودی وزیر داخلہ کی ایران، انڈونیشیا اور مصری حج حکام کے ساتھ ملاقاتیں

عازمین حج کی آمد تیز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے مختلف اسلامی ملکوں کے حج حکام کے ساتھ جمعرات کے روز الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملکوں میں ایران ، اںڈونیشیا اور مصر کے حج حکام شامل تھے۔

خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق اس دوران حج انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے ایرانی حج سے متعلق ادارے کے سربراہ علی رضا راشدیان اور انڈونیشا کے حج و عمرے کے لیے وزیر محمد عرفان یوسف کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کے یقینی تحفظ و سہولت کے معاملے میں غیر معمولی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران سعودی اور انڈونیشائی وزراء نے دو طرفہ تعاون اور کوآرڈینیشن کے امور پر بات چیت کی۔ اس دوران مختلف سعودی حکام بھی موجود تھے۔ اسی طرح مصری حج امور کے سربراہ اشرف عبدالمعطی نے بھی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔

یاد رہے مصر کے حج کوٹے کے مطابق 90000 مصری عازمین حج کا اس سال فریضہ حج ادا کرنے کا امکان ہے۔ جبکہ انڈونیشیا سے سب ملکوں سے زیادہ 221000 عازمین حج کو فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت نصیب ہوگی۔ ایران کا رواں سال کا حج کوٹہ 87500 مقرر کیا گیا ہے۔

انڈونیشیا سے مجموعی طور پر 548 حج پروازیں عازمین حج کو لانے اور لے جانے میں بروئے کار رہیں گی۔ ایران سے 30000 عازمین حج براہ راست پروازوں سے متوقع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں