سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے صحت کے مربوط نظام نے حج کے رواں سیزن سنہ 1447ہجری کے آغاز سے لے کر 5 ذوالحجہ تک ضیوف الرحمن کو 6 لاکھ 55 ہزار 983 سے زائد صحت کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد حجاج کرام کی صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانا اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، جو مملکت کے ویژن 2030 کے تحت چلنے والے پروگراموں 'صحت کے شعبے کی تبدیلی' اور 'خدمتِ ضیوف الرحمن' کے اہداف کے عین مطابق ہے۔
صحت کا ادارہ اعلیٰ ترین طبی معیار کے مطابق اپنے آپریشنل اور حفاظتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ حجاج کرام کو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول میں آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
علاج اور ہنگامی خدمات سے ہزاروں حجاج مستفید
وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہیلتھ کیئر سینٹرز اور فوری طبی امداد کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی کل تعداد 36 ہزار 159 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبوں میں 24 ہزار 481 کیسز موصول ہوئے اور او پی ڈی (بیرونی مریضوں کے شعبے) سے 3 ہزار 250 حجاج نے رجوع کیا۔
اس کے علاوہ ہسپتالوں میں 3 ہزار 328 مریضوں کو داخل کیا گیا اور 240 جراحی آپریشن کیے گئے، جن میں 167 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن (دل کے آپریشن) اور 9 اوپن ہارٹ سرجریز شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار حج سیزن کے دوران اعلیٰ طبی اور خصوصی تیاریوں کی سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔
ہیٹ اسٹروک کے کیسز پر فوری ردعمل
طبی ٹیموں نے فیلڈ میں مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہیٹ اسٹروک اور شدید گرمی سے متاثرہ 15 کیسز کا فوری اور انتہائی اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ علاج کیا۔ یہ نظام فیلڈ میں حجاج کی موجودگی کے تمام مقامات پر فوری طبی مداخلت اور تیز ردعمل پر انحصار کرتا ہے۔
صحت عامہ کی ان کوششوں میں ضیوف الرحمن کی صحت کو بہتر بنانے اور حج سیزن کے دوران صحت کے خطرات کو کم کرنے کے لیے 2 لاکھ 89 ہزار 700 سے زائد حفاظتی خدمات کی فراہمی بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ رابطہ مرکز '937' کو چوبیس گھنٹے طبی مدد، ہدایات کی فراہمی اور پوچھ گچھ و شکایات پر فوری کارروائی کے لیے 13615 سے زائد فون کالز موصول ہوئیں۔
قبل از وقت منصوبے اور جامع دیکھ بھال
محکمہ صحت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی آپریشنل کوششیں قبل از وقت بنائے گئے منصوبوں اور اعلیٰ معیار کی جامع طبی خدمات کے مطابق جاری رہیں گی۔ یہ اقدامات ضیوف الرحمن کے لیے جدید اور محفوظ ترین طبی دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہیں اور حج سیزن کے دوران صحت کی دیکھ بھال کی بہترین سطح فراہم کرنے کے لیے مملکت کے مستقل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
حج کے دوران دنیا کے سامنے مکہ مکرمہ کے ثقافتی تنوع کی جھلک
ثقافتی اقدامات، نمائشیں اور عجائب گھر تہذیبی و ثقافتی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں
حج -
حج کا اجتماع، سعودی موسمیاتی مرکز نے گرد کے طوفان اور شدید گرمی کا انتباہ جاری کردیا
مکہ اور مدینہ میں درجہ حرارت بالترتیب 47 اور 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
حج -
یوم الترویہ پر حجاج کرام کے استقبال کے لیے مسجد الخیف کی تیاریاں مکمل
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے حج کے رواں سیزن سنہ 1447ہجری میں ...
مشرق وسطی