اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے واشنگٹن میں اسرائیلی و لبنانی افواج کے وفود کے درمیان مذاکرات کے نئے مرحلے کے پہلے دور کے روز ہی اطلاع دی ہے کہ ان کی ریاست کی مسلح افواج نے لبنان میں پیش قدمی کی ہے اور لبنان کا دریائے لیطانی عبور کر لیا ہے۔
نیتن یاہو جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی 36 ویں ڈویژن کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے فوجیوں کو خوشخبری دی کہ اسرائیلی فوج کے دستے لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیز وادی بقاع میں بھی حزب اللہ کے خلاف لڑ رہی ہے۔
یاد رہے اسرائیلی فوج کے سامنے اس وقت بنیادی محاذوں میں ایران اور لبنان ہیں، البتہ ایک روز قبل ہی اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اپنا قبضہ 60 فیصد سے بھی آگے بڑھا کر غزہ کی 70 فیصد زمین پر کر لیا جائے۔