ایران

کویت نے ایرانی حملوں کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی حملوں کے بعد عارضی طور پر بند کی گئی فضائی حدود کو کویت نے دوبارہ کھول دیا ہے، اور مرکزی ایئرپورٹ بھی اپنی معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے جا رہا ہے۔

کویت نے جمعرات کی علی الصبح اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں اور پروازوں کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کویت کی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے ’ایرانی جارحیت‘ کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو منظور شدہ معاہدوں اور طریقہ کار کے تحت متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جائے گا۔

کویت کے سرکاری کمیونیکیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ’فضائی اہداف‘ کو کامیابی کے ساتھ روک کر تباہ کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں