سعودی عرب علاقائی امن کے لیے گہری وابستگی رکھتا ہے : وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کی طرف سے ایک بار پھر اس مؤقف کا دو ٹوک انداز میں اعادہ کیا گیا ہے کہ مملکت علاقائی امن اور اجتماعی سلامتی کے لیے کمٹڈ ہے۔ نیز مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے بھی پر عزم ہے۔ اس امر کا اظہار اوسلو فورم 2026 کے دوران کیا گیا ہے۔

اوسلو فورم دنیا بھر کی جنگوں اور تنازعات کے خاتمے اور سفارتی امن کاری کے لیے اہم پلیٹ فارم کا درجہ رکھتا ہے۔ اوسلو فورم کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد ناروے کی وزارت خارجہ کی طرف سے کیا گیا۔ جس میں مملکت نے بھی شرکت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی عہدے دار منال رضوان نے اس کانفرنس میں نمائندگی کی اور ناروے وزیر خارجہ کے نمائندے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
منال رضوان ' مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کا بحران ' کے موضوع پر ایک پینل گفتگو میں شریک تھیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سیسشن میں ناروے کے وزیر خارجہ اسپین بارتھ ایڈی نے بھی بطور خاص شرکت کی۔ چین کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ ژاہی جون اور قطری وزارت خارجہ ترجمان ماجد الانصاری بھی شریک تھے۔

مناہل رضوان نے اپنے ریمارکس میں سعودی عرب کی طرف سے علاقے میں ثالثی اور قیام امن کے لیے کوششوں کا ذکر کیا اور کہا مملکت کی سوچ انسانی عظمت کے احترام ، انسانی حقوق اور سب کی سلامتی کی ہے۔

کئی دہائیوں سے خطے پر بالادستی قائم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بالادستی چاہنے والوں کی ان کوششوں کی بھاری قیمت انسانی جانوں اور معاشی تباہی کی صورت مشرق وسطیٰ کے لوگوں کو ادا کرنا پڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پائیدار استحکام لوگوں پر تسلط کر کے حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک مجموعی سیکیورٹی فریم ورک کی ضرورت ہے۔ جو باہمی تعاون، شراکت داری اور ایک دوسرے کی عزت و خود مختاری کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔

اس موقع پر منال رضوان نے قومی اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ طاقت کے استعمال کو کم کرنے پر زور دیا۔ جہاں طاقت استعمال کرنا پڑے تو جائز قومی فورس کو ہی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ مسلح گروپوں کا کردار ختم کیا جائے۔

خطے میں پائیدار امن کے لیے منال رضوان نے کہا اس کا راستہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے ہو جاتا ہے۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دینے سے ہی ممکن ہوگا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سعودی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور غزہ کے لیے بین الاقوامی امن انیشٹو کی کامیابی کے لیے حوالہ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں