امریکی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں 14 بھارتی ملاحوں کو بچا لیا

جاسوس طیارہ سب سے پہلے پہنچا اور امدادی کشتی سمیت بچاؤ کا سامان گرایا: امریکی نیوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں 14 بھارتی ملاحوں کو بچانے کے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے، یہ کارروائی صبح سویرے ان کے عملے کی طرف سے ہنگامی مدد کی پکار موصول ہونے کے بعد کی گئی۔

بحریہ نے پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ کے مشرقی ساحلی وقت کے مطابق صبح کے لگ بھگ دو بجے ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد ایک پی ایٹ جاسوس طیارہ جائے حادثہ پر پہنچنے والا پہلا یونٹ تھا جہاں اس نے تلاش اور بچاؤ کا متعدد سامان گرایا جس میں ایک لائف رافٹ (امدادی کشتی) بھی شامل تھی جس پر ملاح سوار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجارتی جہاز "جبل علی 9" بعد میں جائے وقوعہ پر پہنچا اور لائف رافٹ سے عملے کے 11 ارکان کو نکالنے میں کامیاب رہا۔ اسی طرح امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ابراہام لنکن" سے تعلق رکھنے والے MH-60S سی ہاک ریسکیو ہیلی کاپٹر نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا اور خراب موسم اور اونچی لہروں کے نتیجے میں ان کی لائف رافٹ پلٹ جانے کے بعد مزید تین ملاحوں کو بچانے میں کامیاب رہا۔

ان تینوں ملاحوں کو "جبل علی 9" جہاز پر منتقل کیا گیا جہاں امریکی بحریہ نے تصدیق کی کہ وہ اچھی صحت اور بلند حوصلے میں تھے۔ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس مائیکل مرفی (DDG 112) نے بھی ہنگامی کال کا جواب دینے میں حصہ لیا۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی پانچویں فلیٹ کے آپریشنز کا علاقہ تقریباً 25 لاکھ مربع میل کے آبی رقبے پر محیط ہے جس میں خلیج عرب، خلیج عمان، بحیرہ احمر اور بحر ہند کے کچھ حصے شامل ہیں۔ اس رقبے میں تین تزویراتی آبی گزرگاہیں یعنی آبنائے ہرمز، نہر سویز اور آبنائے باب المندب بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں