مدینہ کی کھجوروں بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک خاص کشش رکھتی ہیں۔ یہ کھجوریں ہر حوالے سے بہترین مانی جاتی ہیں۔ مدینے کی کھجوروں کا رطب سیزن اس بار وقت سے پہلے ہی شروع ہو گیا ہے اور کھجوروں کی فصل اتاری جانے لگی ہے۔
اس سلسلے میں ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رطب کی کئی اقسام مارکیٹ پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ آنے والے چند دنوں میں یہ مقدار مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کیونکہ وادی الصفراء میں رطب کی فصل کٹنے کو ہے۔
سیزن شروع ہوتے ہی مختلف قسم کی رطب مارکیٹ میں نیلامی کے لیے دستیاب ہیں۔ کئی گاہکوں کو ابھی روتانہ رطب کی آمد کا انتظار ہے۔ روتانا کے مارکیٹ میں آنے کا روایتی سیزن جون کے آخر میں شروع ہونا بتایا جا رہا ہے۔
روتانا مدینہ منور کی سب سے زیادہ خریدی جانے والی رطب ہے۔ اس کا سائز درمیانہ، بناوٹ میں نرم اور مٹھاس میں درمیانی ہے۔ یہ رطب ماہ اگست میں اختتام کو پہنچنے والے سیزن تک چلتی ہے۔
کسانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے ماہ جون کے اواخر میں اتار لیں۔ تاکہ لیٹ کیے جانے سے اس کے معیار اور فراہمی دونوں کے حوالے سے اچھا رہے۔
خریدار رطب کی خریداری کے لیے براہ راست باغات سے بھی رجوع کرتے ہیں اور ڈبوں میں پیک کی ہوئی بھی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ علاقے میں اور علاقے سے باہر ہر جگہ اس کی مانگ غیر معمولی ہے۔