سعودی فضائی کمپنی 'ریاض ایئر' نے امریکہ میں اپنی فضائی خدمات انجام دینے کے لیے حقوق اور اجازت حاصل کر لی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے منگل کے روز احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سعودی کمپنی 'ریاض ایئر' نے پچھلے ہی ہفتے اپنے نئے بوئنگ فلیٹ سے لندن کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ 'ریاض ایئر' نے 2023 سے اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اور یہ مملکت کی دوسری قومی فضائی کمپنی ہے۔ یہ فضائی کمپنی سعودی عرب کے پبلک فنڈ کی زیر ملکیت ہے۔
'یو ایس ڈاٹ' نے اس سلسلے میں عوامی مفاد میں 'ریاض ایئر' کو امریکہ میں خدمات انجام دینے کی اجازت دے دی ہے۔ 'ریاض ایئر' کے مطابق اس نے امریکہ سے یہ اجازت پچھلے ماہ مانگی تھی۔ تاکہ 2030 تک اپنے جہازوں کے ذریعے ایک سو سے زائد بین الاقوامی مقامات تک رسائی حاصل کر سکے۔
سعودی عرب کی کوشش ہے کہ کم از کم دس بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدات اور شراکت داری کرے۔ ان میں 'ڈیلٹا ایئر لائن' بھی شامل ہے۔ 'ڈیلٹا ایئر لائن' کے مطابق وہ ماہ اکتوبر سے ایٹلانٹا سے ریاض کے لیے نان سٹاپ پروازیں شروع کرنے والی ہے۔
'ریاض ایئر' کے سربراہ ٹونی ڈگلس نے ابھی پچھلے ہی ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ 'ریاض ایئر ' اپنے فلیٹ کو آٹھ تک لے جانے کی تیاری میں ہے جبکہ مارچ 2027 تک یہ منصوبہ 22 مقامات تک پھیلا دینے کا ہے۔
ان کے بقول 'ریاض ایئر' نے اب تک قاہرہ، دبئی ، جدہ ، میڈرڈ اور امکانی طور پر بھارت کے کچھ شہروں تک پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔