سعودی عرب کا مسلسل تیسرے سال سائبر سکیورٹی انڈیکس میں دنیا میں پہلے نمبر پراعزاز برقرار

اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو ایک مثالی ماڈل قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے سوئٹزرلینڈ میں قائم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کے ورلڈ کمپیٹیٹیو نیس سنٹر کی جانب سے جاری کردہ سنہ 2026ء کی عالمی مسابقت کی سالانہ کتاب میں مسلسل تیسرے سال سائبر سکیورٹی انڈیکس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس رپورٹ میں مسلسل تیسرے سال سعودی عرب کا دنیا میں پہلے نمبر پر ہونا اس لا محدود حمایت کی عکاسی کرتا ہے جو مملکت میں سائبر سکیورٹی کے شعبے کو قومی سکیورٹی نظام کے ایک بنیادی ستون کے طور پر حاصل ہے۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ سائبر سکیورٹی کے امور کے لیے مملکت میں مختص باڈی کے طور پر نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام اور اس کے تزویراتی و تکنیکی پارٹنر کے طور پر سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی سائٹ کے قیام کے بعد سے سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی کے شعبے کو جو بڑی سرپرستی اور حمایت حاصل ہے اس نے سائبر سکیورٹی کے لیے سعودی ماڈل کی قیادت کو مستحکم کیا ہے۔

ان کوششوں کی بدولت مملکت نے سائبر سکیورٹی سے متعلقہ بین الاقوامی اشاریوں میں سبقت حاصل کی ہے۔ ان میں سنہ 2026ء کی عالمی مسابقت کی سالانہ کتاب شامل ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی آئی ٹی یو کی جانب سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں سعودی عرب کو عالمی سائبر سکیورٹی انڈیکس میں اعلیٰ ترین زمرے یعنی رول ماڈل میں ایک مثالی ماڈل کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔

نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی مملکت میں سائبر سکیورٹی کے لیے مختص ادارہ اور اس کے امور میں قومی حوالہ ہے۔ اس کا مقصد اسے مضبوط بنانا اور ریاست کے اہم مفادات، بنیادی ڈھانچوں اور اس کی قومی سکیورٹی کا تحفظ کرنا ہے۔

یہ اتھارٹی مملکت میں سائبر سکیورٹی کے شعبے کی ترقی کو تیز کرنے، اس میں جدت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ سائبر سکیورٹی سے متعلق پالیسیاں، حکمرانی کے طریقہ کار، فریم ورکس، معیارات، ضوابط اور ہدایات وضع کرنے کی ذمہ دار بھی ہے تاکہ ایک محفوظ اور قابل اعتماد سعودی سائبر فضا تک پہنچا جا سکے جو ترقی اور خوشحالی کے لیے سازگار ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں