آبنائے ہرمز کے راستے آئل ٹینکرز کی آمدورفت میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دو ملین بیرل سے کچھ کم خام تیل لے جانے والے دو ٹینکر پیر کو آبنائے ہرمز کے ذریعے روانہ ہوئے، یہ بات جہازرانی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹریفک کی روانی اب بہتر ہو رہی ہے جو اتوار کو آبی گذرگاہ سے راہداری خدشات کی وجہ سے کم تھی۔

کیپلر کے تجزیے اور علیحدہ معلومات کے مطابق ان کے علاوہ دو سپر ٹینکر جو زیادہ سے زیادہ چار ملین بیرل خام تیل لے جا سکتے ہیں، پیر کے روز آبنائے کے ذریعے خلیج کی طرف روانہ ہوئے جن میں ایک جہاز نے عراقی بندرگاہ بصرہ کو اپنی منزل ظاہر کیا۔

اٹھائیس فروری کو ایران جنگ شروع ہونے سے پہلے ہرمز کے راستے جہازوں کی اوسط یومیہ راہداری 125 ہوتی تھی جس کی نسبت آج کل جہازرانی بدستور بہت کم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں