سعودی عرب اور قطر کا امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت پر اتفاق

سعودی اور قطری وزرائے خارجہ نے علاقائی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو قطر کے وز یراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

اس دوران فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یاد داشت کے تناظر میں سفارتی ثالثی کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں شخصیات نے مذاکراتی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ عمل ایک ایسے پائیدار معاہدے پر منتج ہو گا جو خطے کے امن و استحکام کو مضبوط بنائے۔

دوسری جانب قطر کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ شیخ محمد بن عبدالرحمن اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو طرفہ تعاون کے تعلقات، انہیں سپورٹ کرنے اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کے بعد خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں سمیت علاقائی تازہ ترین پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے لیے قطر کی مکمل حمایت کا اظہار کیا تاکہ بات چیت اور پُر امن ذرائع سے تصفیہ طلب امور کے پائیدار حل تک پہنچا جا سکے۔ یہ اقدامات علاقائی سکیورٹی کو مضبوط بنانے، تعاون، ترقی اور خوشحالی کے لیے نئی راہیں کھولنے اور خطے اور دنیا کے عوام کے مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں