خیبرایجنسی :فضائی حملے میں 13دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 مشتبہ افراد کی ہلاکت
پاکستان آرمی نے افغان سرحد کے نزدیک واقع وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں پر اہدافی فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں تیرہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں بعض مبینہ طور پر واہگہ بارڈر پر خودکش بم حملے کی منصوبہ بندی میں ملوّث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے دراس میں واہگہ بارڈر خودکش بم حملے کی سازش میں ملوّث مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی قابل اعتبار انٹیلی جنس اطلاع پر فضائی بمباری کی ہے۔
پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے جنگجوؤں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ان میں اسلحے اور گولہ بارود کا ایک ڈپو بھی شامل ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں واہگہ بارڈر بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ، اس سازش میں شریک دوسرے جنگجو اور بعض غیرملکی ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم فوری طور پر ان کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے لاہور کے نواح میں واقع پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد خودکش بم دھماکے میں ساٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے دھڑے جماعت الاحرار نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
پاکستان آرمی خیبرایجنسی میں گذشتہ ماہ سے خیبراوّل کے نام سے طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایجنسی کے علاقوں وادی تیراہ اور باڑا میں اب تک ایک سو پینتیس جنگجو فضائی بمباری میں ہلاک ہوچکے ہیں اور ڈھائی سو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک کالعدم تنظیم لشکراسلام اور دوسرے گروپوں کے بہت سے کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرایجنسی میں جنگجوؤں کے تمام ٹھکانوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ادھر ایک اور قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بھِی پاک آرمی نے کالعدم تحریک طالبان کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رکھا ہوا ہے جبکہ امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے بھی اس قبائلی علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو اپنے میزائل حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔
امریکی ڈرون نے منگل کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے دعاتوئی میں ایک مکان اور ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے ہیں جن کے نتیجے میں چھے مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حملے میں جنگجوؤں کا ٹھکانا تباہ ہوگیا ہے اور امریکی ڈرون علاقے میں پروازیں کررہے تھے۔فوری طور پر ڈرون حملے میں مرنے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں ایک نمایاں شخصیت بھی شامل ہے۔
-
واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکا، 55 جاں بحق
جنداللہ نے شہریوں پر خودکش حملے کی ذمے داری قبول کر لی
پاكستان -
خیبرایجنسی :فضائی حملے میں 13دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 مشتبہ افراد کی ہلاکت
پاكستان -
خیبر ایجنسی میں بمباری ،20 جنگجو ہلاک
پاک فوج کی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے سے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری
پاكستان -
خیبر ایجنسی سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملہ
حملے میں تین شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات
پاكستان -
خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے ہلاکتیں
ہدف مشتبہ شدت پسندوں کے اہم ٹھکانے تھے: عسکری ذرائع
پاكستان -
خیبر ایجنسی متحارب جنگجو گروپوں میں لڑائی، 24 ہلاک
طالبان جنگجو اور انصار الاسلام کے فدائی آمنے سامنے
پاكستان