شمالی وزیرستان:گل بہادر گروپ پر امریکی ڈرون حملہ
2015ء کے پہلے ڈرون حملے میں آٹھ مشتبہ جنگجوؤں کی ہلاکت
امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ مشتبہ جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے اتوار کو تحصیل دتہ خیل کے علاقے الواڑہ منڈی کے نزدیک گاؤں واشا بستی میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک ازبک کمانڈر کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں جنگجوؤں کا ایک سرکردہ کمانڈر بھی مارا گیا ہے لیکن فوری طور پر اس کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔اس حملے کے بعد ڈرونز کو فضا میں پروازیں کرتے دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
وادی شوال شمالی اور جنوبی وزیرستان کے درمیان سرحدی علاقے میں واقع ہے۔نئے سال کے آغاز کے بعد شمالی وزیرستان میں یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا دفتر خارجہ حالیہ مہینوں کے دوران قبائلی علاقوں میں امریکا کے ڈرون حملوں کی کئی بار مذمت کرچکا ہے اور وہ ان کو اپنی ملکی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
شمالی وزیرستان میں پاک آرمی جون سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے نام سے بڑی کارروائی کررہی ہے اور اس کے نتیجے طالبان جنگجوؤں کا دہشت گردی کے حملوں کے لیے ڈھانچا تباہ ہو کر رہ گیا ہے اور انھیں کاری ضرب لگی ہے۔تاہم اس کے باوجود بھی وہ ملک کے دوسرے علاقوں میں حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستانی دفتر کا کہنا ہے کہ امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کے حملوں کے حکومتِ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،اس لیے اس صورت حال میں ان ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔
-
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، سات شدت پسند ہلاک
پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے میں سات شدت پسند ہلاک ...
پاكستان -
شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ ،6 افراد ہلاک
پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کردی
پاكستان -
خیبرایجنسی :فضائی حملے میں 13دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 مشتبہ افراد کی ہلاکت
پاكستان -
وزیرستان:تین دن میں تیسرا ڈرون حملہ ،7 ہلاک
امریکی ڈرون نے ایک کار اور ایک مکان کو نشانہ بنایا
پاكستان -
شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
جنوبی اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر واقع علاقے میں دوسرا حملہ
پاكستان -
شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
پاکستانی دفتر خارجہ کا امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ
پاكستان