پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ،9 مشتبہ جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے علاقے نازیان میں میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں نو مشتبہ جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرون نے نازیان میں جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے پر دو میزائل فائر کیے ہیں۔فوری طور پر ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔اس علاقے میں پاکستانی طالبان جنگجوؤں نے بھی خفیہ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع نازیان میں مقیم پاکستانی طالبان جنگجوؤں نے شمال مغربی شہر پشاور میں 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر تباہ کن حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔اس حملے کے نتیجے میں ایک سو پچاس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ان میں ایک سو تیس سے زیادہ بچے تھے۔

آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کے دونوں جانب واقع علاقوں میں جنگجوؤں کے خلاف حملے تیز کررکھے ہیں۔پاکستانی سکیورٹی فورسز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں زمینی کارروائی کررہی ہیں۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کی سرحد نازیان کے ساتھ ملتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں