"سعودی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل دے گا"
جنرل راحیل کا پاک ۔ سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان سخت ردعمل دے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں 'الشہاب' کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشقیں جہلم کے قریب پبی کے مقام پر انسداد دہشت گردی ٹریننگ سینٹر میں گذشتہ بارہ دنوں سے جاری تھیں۔ انہوں نے سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے عزم کو دہرایا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط، برادرانہ اور گہرے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشقیں دونوں قوموں کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوشش ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی سپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کا اعلی اختیاراتی چھ رکنی فوجی وفد جنرل مفلح بن سلیم الکتیبی، کمانڈر سپیشل فورسز سعودی عرب بھی موجود تھا۔
پبی سینٹر پہنچنے پر جنرل راحیل شریف کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا۔
-
دہشت گردی کے خلاف پاک - سعودی مشترکہ فوجی مشقیں
پاکستان اور سعودی عرب کی فورسز نے جہلم کے قریب پبی میں واقع "دہشت گردی کے ...
پاكستان -
فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری
پہاڑی جنگوں کے لیے سعودی فوج بہترین قرار
بين الاقوامى -
سعودی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری
مشقیں دیدہ اور نادیدہ دشمنوں کے لیے پیغام ہیں
مشرق وسطی