ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک
پاکستانی صوبے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50 سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق کرسمس کی تقریبات کے موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ مبارک آباد اور کرسچن کالونی کے علاقوں میں زہریلی شراب پینے کے بعد درجنوں افراد کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے 30 افراد اپنی جانوں کی بازی ہار گئے۔
انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستانی قوانین کے مطابق غیر مسلموں کے لئے شراب کی خریداری جائز ہے اور ان کے تہواروں کے موقع پر شراب کی قانونی اور غیر قانونی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔
-
شراب فیکٹری پر چھاپے کے دوران سعودی پولیس اہلکارجاں بحق
سعودی عرب کی محایل گورنری میں ایک مشتبہ شراب فیکٹری پر پولیس کے چھاپے کےدوران ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کا آمر.. فرانس کی انگوری شراب کا دیوانہ
" شمالی کوریا کا آمر محض نیوکلیئر بموں اور بیلسٹک میزائلوں کا ہی متوالا نہیں ...
ایڈیٹر کی پسند -
آٹھ چینی باشندے سالم بھیڑ،20 بوتل شراب ڈکارگئے، قصہ کیا ہے؟
فلسطینی ریستوران میں 8 افراد کے کھانے کا بل 4400 ڈالر
ایڈیٹر کی پسند