قائد اعظم کی بیٹی کی رحلت پر پریتی زینتا کا اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی فلمی صنعت کا نمایاں نام پریتی زنٹا ایک وقت میں قائد اعظم محمد علی جناح کے پر نواسے نیس واڈیا کی خاص دوست تھیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں نیس واڈیا کی دادی دینا واڈیا سے بھی ملنے کا موقع ملا جن کا انتقال گذشتہ نیویارک میں اپنے گھر پر ہوا، وہ 98 برس کی تھیں۔

دینا واڈیا کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہیں دینا کے انتقال کا بےحد افسوس ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کی ملاقات دینا سے ہوئی، وہ دینا سے بےحد متاثر تھیں۔

خیال رہے کہ نیس واڈیا پریتی زنٹا کے سابق بوائے فرینڈ تھے، تاہم 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد پریتی نے نیس واڈیا پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا تھا۔

اس کے باوجود پریتی زنٹا نے نیس واڈیا کی دادی دینا واڈیا کے ساتھ گزارے لمحات کو خوشگوار قرار دیا۔

پریتی نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میں جب پہلی بار دینا سے ملی، تو میں نے انہیں بہت حیران ہوکر دیکھا، وہ بےحد متاثر کن خاتون تھیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں