فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب پاکستان میں بند کر دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب کی انٹرنیٹ براوزر کے ذریعے رسائی بند کر دی گئی ہیں، تاہم موبائل کے ذریعے یہ سروس فی الحال کام کر رہی ہے۔

بظاہر اس فوری اقدام کی وجہ اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن معلوم ہوتا ہے کہ جہاں پر احتجاجی مظاہرین کی قیادت چینلز کی براہ راست کوریج پر پابندی اور کیبل سروس کی بندش کے بعد اپنے پیغامات کی ترسیل کے لئے سوشل میڈیا لائیو فیچرز کو استعمال کر رہی تھی۔

ماضی میں توہین رسالت پر مبنی مواد کی وجہ سے یو ٹیوب کئی ماہ تک پاکستان میں بند رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں