یو اے ای میں شدید دھند سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات میں دھند کے باعث پی آئی اے سمیت متعدد فضائی کمپنیوں کی پروازیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے دبئی اور ابو ظہبی کے لیے پروازیں کو شیڈول دوبارہ تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پی کے 261 نو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ ابو ظبی سے پشاور آنے والی پی کے 218 بھی نو گھنٹے لیٹ ہوئی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ، پشاور اور لاہور سے دبئی حانے والی پروازیں بھی متعدد گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں.

درایں اثنا سعودی ایئر لائن نے بھی دبئی جانے اور وہاں سے آنے اپنے مسافروں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ امارات میں موسم کی غیر یقینی صورت حال کے باعث بعض پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ ٹویٹر پر سعودی ایئرلائن کے اکاؤنٹ میں بتایا گیا ہے "کہ ہم اپنے مہمانوں کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ دبئی میں غیر یقینی موسم کے باعث بعض پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں جس کے لئے ہم پیشگی معذرت چاہتے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں