دبئی نے گہری دھند کا کمبل اوڑھ لیا،نمی میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دبئی میں بدھ کی صبح سے گہری دھند چھائی ہوئی ہے اور اس نے ایک کمبل کی طرح پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جمعرات کی صبح تک یہی صورت حال برقرار رہنے کی توقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں بھی گہری دھند چھائی رہی ہے۔

دھند کی وجہ سے دبئی کے ہوائی اڈوں اور ابوظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد پروازوں کی آمد ورفت میں تاخیر ہوئی ہے اور دونوں شہروں میں شاہراہوں پر ٹریفک بھی جام رہا ہے۔

اماراتی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھند کے دوران کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح نمی میں اضافہ متوقع ہے اور دونوں شہروں کے اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت 10 سے 34 ڈگری تک متوقع تھا۔

دبئی میں آج کئی گھنٹے تک بلند وبالا سکائی کریپر دھند میں چُھپے رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا کے سب مصروف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں میں تاخیر ہوئی ہے۔

Dubai

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں