ولی عہد دبئی کی جانب سے’فٹ نس چیلنج‘ میں شرکت کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کی قیادت بڑے بڑے چیلنجز کا خود مقابلہ کرنے کے ساتھ مملکت کے عوام اور امارات میں مقیم شہریوں کو نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں زندگی کے ہرشعبے میں آگے نکلنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

حال ہی میں حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے ’عرب ریڈنگ چینلج‘ میں 74 لاکھ عرب طلباء طالبات کی صلاحیتوں کو آزمایا۔ اب ان کے فرزند اور دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد نے امارات کے باشندوں اور وہاں پر مقیم تارکین وطن کو ’جسمانی فٹنس‘ کا چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔

دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں کو ان کے موبائل فون پر ’فزاع‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام موصول ہوا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ دبئی کے ولی عہد 20 اکتوبر سے ملک میں ’جسمانی فٹنس چیلنج‘ کا آغاز کررہے ہیں۔ اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے دعوت عام ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ولی عہد دبئی کی جانب سے جاری کردہ پیغام پر شہریوں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے شہریوں کا کہنا ہےکہ وہ اس مقابلے میں صرف اس لیے حصہ لیں گے کہ اس کی دعوت دبئی کے عزت مآب ولی عہد کی طرف سے دی گئی ہے۔ یہ مقابلہ 20 اکتوبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گا۔

قبل ازیں جمعرات کو ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنی اسپورٹس سرگرمیوں پر مشتمل ایک فوٹیج بھی پوسٹ کی تھی۔

ان کی اس نئی مہم کا مقصد شہریوں میں جسمانی صحت، ورزش کی عادت پیدا کرنا اور جسمانی چستی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ دبئی کا شمار سست الوجود لوگوں کے بجائے چاک وچوبند افراد میں ہو۔ ایسا جسمانی فٹنس کےبغیر ممکن نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں