میموگیٹ کیس' سپریم کورٹ نے حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی،عدالت عظمیٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے میموگیٹ کیس کی سماعت کے دوران حلف کی خلاف ورزی پر امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.

عدالت نے میموگیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔جمعرات کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے میموگیٹ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس کے سلسلے میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن نے عدالت عظمی کو آگاہ کیا کہ حسین حقانی کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کرتے ہوئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے۔

سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ حسین حقانی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، لہذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے حوالے سے ایک کیس کی سماعت کے دوران میموگیٹ کیس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ حسین حقانی وطن واپس آکر میمو گیٹ کا سامنا کریں۔

بعدازاں 2 فروری کو چیف جسٹس نے اپنی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیتے ہوئے میموگیٹ کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ تاہم 5 فروری کو اپنے ایک بیان میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے میمو گیٹ کیس دوبارہ کھولے جانے کو 'سیاسی تماشہ' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے بعد 4 چیف جسٹس آئے، کسی نیکیس کو ہاتھ نہیں لگایا'۔

مذکورہ کیس کی 8 فروری کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا تھا کہ 'حسین حقانی کی واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟'جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عظمی کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حسین حقانی کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں