کراچی پورٹ پر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
کراچی کی بندرگاہ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں 2 جہاز آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔
پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز ٹولٹن کے ٹکرانے سے کنٹینرز سمندر میں گر گئے، جبکہ ڈیپ پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کر کے کرینوں کو نقصان سے بچا لیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق کنٹینرز نکالنے کے بعد بندرگاہ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔