پومپیو کا عمران خان کے پاکستا ن سے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان سے جمعرات کو ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور انھیں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد دی ہے۔ ساتھ ان پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں فعال ’’دہشت گردوں‘‘ کے خلاف ’’ فیصلہ کن کارروائی‘‘ کی جائے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کے ایک بیان کے مطابق ’’پومپیو نے عمران خان کی قیات میں نئی حکومت کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعلقات کے لیے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے‘‘۔

انھوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ پاکستان اپنے ہاں کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور افغان امن عمل کو فروغ دینے کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرے۔

امریکا گذشتہ کئی سال سے پاکستان پر کالعدم تحریک ِ طالبان کی تمام شاخوں اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔امریکا نے ان دونوں کو دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف ایک الزامی بیان کے بعد سرد مہری آ گئی تھی ۔صدر ٹرمپ نے پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ’’ جھوٹ‘‘ سے کام لینے اور دوغلی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عاید کیا تھا اور پاکستا ن کی کروڑوں ڈالرز کی امداد روک لی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں