آئی ایم ایف پاکستان کی معاونت کو تیار ہے: لاگاردے کی عمران خان کو یقین دہانی
ڈھانچا جاتی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر چل پڑے گا: وزیراعظم
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دبئی میں اتوار کے روز عالمی حکومت کانفرنس کے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگاردے سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کے اور لاگاردے کے درمیان ڈھانچا جاتی اصلاحات کے حوالے سے ’’خیالات میں ہم آہنگی ‘‘پائی گئی ہے ۔ان اصلاحات کے نتیجے میں ملک پائیدار ترقی کی ڈگر پر چل پڑے گا اور ان کے ذریعے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کا تحفظ کیا جائے گا۔
In my meeting today with IMF Managing Director Christine Lagarde there was a convergence of our views on the need to carry out deep structural reforms to put the country on the path of sustainable development in which the most vulnerable segments of society are protected.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 10, 2019
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق لاگاردے کی وزیراعظم سے ملاقات اچھی اور تعمیری رہی ہے۔اس ملاقات میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرام کے شرائط وضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بیان میں لاگاردے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’ ہم نے آئی ایم ایف کے معاون پروگرام پر جاری بات چیت کے تناظر میں حالیہ اقتصادی پیش رفتوں اور پاکستان کے لیے امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔میں نے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی معاونت کو تیار ہے‘‘۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کے بہ قول انھوں نے تبادلہ خیال کے دوران میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاکستان فیصلہ کن پالیسیوں اور اقتصادی اصلاحات کے ایک مضبوط پیکج کے ذریعے اپنی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر بحال کرسکتا ہے۔
انھوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کے پالیسی ایجنڈا کے حوالے سے کہا کہ’’ غریبوں کا تحفظ اور نظم ونسق کو مضبوط بنانا ایک پائیدار انداز میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اس کی بنیادی ترجیحات ہیں‘‘۔
دریں اثناء پاکستان کی وزارت ِخزانہ نے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے عملہ کے درمیان پروگرام پر سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاونت کو سراہا ہے اور قومی تعمیر کے لیے اپنے وژن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Ministry of Finance
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 10, 2019
PRESS RELEASE
Islamabad: 10 February 2019.
Prime Minister Imran Khan had a meeting with Ms. Christine Lagarde, Managing Director of the International Monetary Fund (IMF) on the sidelines of... https://t.co/TN9AodcB4w
انھوں نے ڈھانچا جاتی اور نظم ونسق سے متعلق اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں سماجی تحفظ کو مضبوط بنایا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے حکومت کی جانب سے اب تک معیشت کے استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کو تسلیم کیا ہے اور فنڈ کی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اس کے ساتھ بدستور رابطے میں رہے گا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI meets Ms. Christine Lagarde, Managing Director of the International Monetary Fund (IMF) on the sidelines of the World Government Summit in Dubai.#WorldGovSummit pic.twitter.com/Ojb3TcMJce
— PTI (@PTIofficial) February 10, 2019