حد متارکہ کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید، ایک زخمی

دھماکا خیز مواد پھٹنے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے چھمب سیکٹر میں حد متارکہ کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں