پاکستان: سال کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب میں دیکھا جا سکے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

رواں برس کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب کو ہو گا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو جزوی گرہن لگے گا اور اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر موجود ہو گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ چاند گرہن منگل کی رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہو گا اور اس کا عروج رات 2 بج کر 32 منٹ پر ہو گا۔ اس چاند گرہن کا اختتام بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کےکچھ علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو افریقا، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں کیا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے 'سپر بلڈ وولف مون' کانام دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں