وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزرا ئے خارجہ کا افغانستان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجتماعی توانائیوں کے حل پر ارتکاز کی ایک علامت ہے۔
ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ’’کہ او آئی سی کے رکن ممالک، مبصرین، رفقا، شراکت داروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘‘
پاکستان آمد پر میں او آئی سی رکن ممالک سےوفود،مبصرین، رفقاء اور شراکت داروں کاخیرمقدم کرتاہوں۔او آئی سی کی کونسل برائےوزرائےخارجہ کاغیرمعمولی اجلاس افغان عوام سےیکجہتی کےاظہار اور ہماری اجتماعی توانائیوں کے افغانستان میں پیداشدہ سنگین انسانی بحران کےحل پر ارتکاز کی ایک علامت ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021
او آئی سی وزراء خارجہ کا یہ غیر معمولی اجلاس افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ہماری اجتماعی توانائیوں کے افغانستان میں پیدا شدہ سنگین انسانی بحران کے حل پر ارتکاز کی ایک علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ کانفرنس سے مخاطب ہونے کے تہہ دل سے منتظر ہیں۔