کرنٹ لگنے سے نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے سے چپک گیا
اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر فوجی نے متاثرہ شخص کی جان بچا لی
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کی فوجی چھاؤنی میں ایک نامعلوم فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے ایک شخص کی جان بچا لی۔
بارش کے دوران ایک شخص بجلی کے کرنٹ لگنے سے کھمبے سے چپک گیا تھا جسے ایک فوجی جوان نے جرات اور بہادری کے ساتھ جان کی پرواہ کیے بغیر بچا لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فوجی جوان کھبے سے چپکے شخص کو دور ہٹاتا ہے۔