حج اکبر کی سعادت پر حجاج سمیت پوری امت کو وزیر اعظم کی مبارک باد
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک باد دی ہے اور کہاہے کہ اللہ تعالی کی خاص عنایات کے اس متبرک دن پر اللہ تعالی سے مغفرت و رحمت کی دعائیں کی جائیں ۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ آج اللہ تعالی کے انوار وتجلیات کے نزول کا خاص بابرکت دن ہے ، جمعہ کے دن حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو امت مسلمہ اور انسانیت کے لئے آج خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔
حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2022
انہوں نے کہاکہ رب کریم کے حضور عالم انسانیت پر اس کے رحم، امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وبا اور امراض سے نجات کی دعا کرتے ہیں ، اللہ تعالی سے مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی التجا کرتے ہیں ۔
اللہ تعالی آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے ، آج کے دن ہم شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔