پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیرسردارایازصادق اور صوبائی وزیرسلمان رفیق مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے حکمران اتحاد میں شامل بڑی جماعت مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور پنجاب کے صوبائی وزیرسلمان رفیق اپنے وزارتی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں وزراء نے ضمنی انتخابات کے ضمن میں ضابطے کی پاسداری میں استعفے دیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہورہا ہے۔انھوں نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے وزارتوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ضمنی انتخابات کے بعد اپنی اپنی وزارت کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ارسال کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے استعفا منظورکرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔ ان ذرائع نےمزیدبتایا کہ خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سے استعفا ذاتی وجوہ کی بنا پردیا ہے۔

صوبائی وزیرعطاء اللہ تارڑ نے ٹویٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ ’’سردار ایازصادق نے اور خواجہ سلمان رفیق نے استعفے اس لیے دیے تاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیے بغیر ضمنی انتخاب کی مہم میں حصہ لیاجاسکے‘‘۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس پیش رفت کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ’’مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی مانند اور متحد ہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراء نے ہمیشہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے‘‘۔

انھوں نے بھی یہ مؤقف بیان کیا ہے کہ ’’سردارایاز صادق اورسلمان رفیق نے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کے لیے وزارتوں سے استعفے دیے ہیں۔ان شاء اللہ وہ جلد کابینہ میں واپس آکراپنی وزارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں