کراچی کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کراچی پولیس کے ایس ایس پی ملیر کے مطابق رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہاکہ موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔
-
کراچی کے علاقے صدر میں چینی شہریوں پر حملہ، ایک ہلاک
پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے علاقے صدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک چینی ...
پاكستان -
کراچی میں خاتون کے بیک وقت پیدا ہونے والے تمام 6 بچے انتقال کرگئے
ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی پیدائش قبل از وقت تھی، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا
پاكستان -
مون سون کی شدید بارشوں نے کراچی میں نظام زندگی معطل کر کے رکھ دیا
پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں اتوار کو ہونے والی بارش کے بعد نظامِ زندگی درہم ...
پاكستان