’’پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والوں پر حملوں کے مرتکب بچوں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں‘‘

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیو ٹیم پر خودکش حملے کی مذمت کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والوں پر حملے کرنے والے ہمارے بچوں اور معاشرے کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس اہلکار، خاتون اور بچے کی ہلاکت پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں اور پولیو کے خاتمے کے قومی ہدف کو حاصل کر کے رہیں گے۔

ادھر بلوچستان کے وزیراعلٰی میر عبدالقدوس بزنجو خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے لیے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پیر کو کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں