پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے توہین عدالت کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں پیش ہو کر غیر مشروط معافی مانگ لی۔
بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں توہین عدالت سے متعلق جاری نوٹس پر اسد عمر کے خلاف سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔
عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی تقریر کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کیا، عدالت نے پی ٹی آئی سے توہین عدالت کے نوٹس کا جواب بھی طلب کیا۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے کارروائی کی استدعا کے باوجود جسٹس جواد نے کہا کہ ہم غیر مشروط معافی سے مطمئن ہیں۔
عدالت کی جانب سے تمام پٹیشنیں نمٹا دی گئیں۔
-
رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس
پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے مرکزی رہنما اسد عمر کی جانب سے عدلیہ کے خلاف ...
پاكستان -
نیوزچینلز پرعمران خان پر حملے سے متعلق اسد عمرکا بیان نشرکرنے پرپابندی
پاکستان الیکٹرانک اینڈ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوزچینلز کوپاکستان ...
پاكستان -
عمران خان اور اسد عمر کی الیکشن کمیشن میں اپیلیں خارج، جرمانہ ادا کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جرمانوں ...
پاكستان