متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی طرف سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال اور انہیں بطور سپہ سالار پاک فوج ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
جنرل عاصم منیر نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔ وہ آج کل متحدہ عرب امارات کے دورے ہیں۔ اس سے پہلے سعودی عرب کے دورے پر تھے۔
صدر متحدہ عرب امارات نے جنرل عاصم منیر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور اہل پاکستان کے لیے اپنے فرائض بہ احسن انجام دے سکیں۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے ان تمناوں اور تبریک کے لیے صدر امارات شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
صاحب السمو الشيخ محمد بن زايد آل نهيان رئيس الدولة "حفظه الله ورعاه"يستقبل في قصر الشاطىء بأبوظبي رئيس أركان الجيش الباكستاني الفريق أول عاصم منير، و ويبحث معه الأوضاع العامة على المستويين الاقليمي والدولي وسبل تعزيز التعاون والشراكة بين البلدين pic.twitter.com/MBmbb3DWtk
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) January 10, 2023
علاوہ ازیں جنرل عاصم منیر کی صدر امارات کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات وتعاون بڑھانے اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی دوران عسکری اور سلامتی سے متعلق موضوعات کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے دو طرفہ دلچسپی کے دیگر امور کو مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
جنرل عاصم منیر کی صدر امارات کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں امارات کی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی عدلیہ شیخ حمدان بن زاید آل نہیان، شیخ محمد بن حماد بن طحنون آل نہیان، علی محمد حماد الشامسی اور اماراتی مسلح افواج کے سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینئیر عیسیٰ سیف محمد المزروعی بھی شریک ہوئے۔