چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔
ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں لاہور پہنچی ہے، اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کےلئے لاہور پولیس کی معاونت کےلئے درخواست دے دی۔
عمران خان کی گرفتاری کی کوئ بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی، میں اس نا اھل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں، کارکنان زمان پارک پہنچ جائیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 5, 2023
ایس پی سٹی حسین طاہر کچھ دیربعد ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان کی کی قانونی ٹیم نہیں آجاتی ہم ان کو زمان پارک کے اندر جانے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری وکلاء کی ٹیم کا انتظار کیا جائے پھر نوٹس لیا جائے گا۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کردے گی۔
انھوں نے کہا کہ میں اس نااہل حکومت اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں کہ وہ پاکستان میں مزید بحران میں نہ دھکیلے اور ہوش سے کام لے۔
انھوں نے تحریک انصاف کے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی۔