پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ’’پیمرا‘‘ نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت عائد کی گئی۔ پیمرا کے مطابق ’’عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔‘‘
پیمرا کے مطابق عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں، عمران خان کے بیانات سے نقض امن کا خطرہ ہے، ان کی ریکارڈ شدہ یا براہ راست تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہو گی۔