انسداد پولیو کی مہم کا نیا سلسلہ آج بروز پیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں شروع کیا جائے گا۔
پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران دو کروڑ دس لاکھ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ساتویں قومی مردم شماری کی سرگرمیوں کی وجہ سے پانچ روزہ پولیو مہم دو مرحلوں میں منعقد کی جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں 13 سے 17 مارچ کے دوران پنجاب کے 13 اضلاع ، سندھ کے 16 اضلاع اور اسلام آباد میں 5 سال سے کم عمر کے 17.41 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، دوسرا مرحلہ 3 سے 7 اپریل تک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوسرے ہفتے میں بلوچستان کے 12 اضلاع اور خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع بشمول صوبے کے جنوبی سات اضلاع میں 4.12 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ عبدالقادر پٹیل نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کوپولیو ویکسین دیں تاکہ وہ پولیو وائرس سے محفوظ رہیں۔
-
’’پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والوں پر حملوں کے مرتکب بچوں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں‘‘
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیو ٹیم پر خودکش حملے کی مذمت کر دی
پاكستان -
آوارہ کتوں کے حملے میں لیہ میں خاتون پولیو ورکر زخمی ہو گئیں
جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون پولیو ورکر زخمی ہو ...
پاكستان -
امریکا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر صحت حکام کو تشویش
امریکا کی صرف ایک ریاست میں سینکڑوں یا ہزاروں پولیو کیسز ہو سکتے ہیں: امریکی ...
بين الاقوامى