پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں کم سے کم آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق یہ کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگارہ میں کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آپریشن میں شرپسندوں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ بدقسمتی سے فائرنگ کی زد میں آ کر دو بچے بھی شہید ہوئے۔