یوکرین روس تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں: وزیر خارجہ
پاکستان روس اور یوکرین کے ساتھ یکساں تعلقات کو اہمیت دیتا ہے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین اور روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کل بدھ کو یوکرین کے لیے نامزد سفیر سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان یوکرین کے مسئلے کے پرامن اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔
قازقستان کے لیے نامزد سفیر نے بھی الگ طور پر آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔