وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اماراتی سفیر نے وزیر اعظم کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے COP28 میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا، جو 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک دبئی میں منعقد ہو گی۔
وزیر اعظم نے دعوت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں میں اماراتی قیادت کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یو اے ای کی COP28 کی قیادت سے پاکستان جیسے ممالک، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے کا شکار ہیں، کے لیے بامعنی نتائج برآمد ہوں گے۔
اس سال جنوری میں صدر متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے کامیاب دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنا دونوں ممالک کی قیادت کا مشترکہ عزم ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات 17 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
-
اسلام آباد میں متعیّن اماراتی سفیرسندھی ثقافت کے دلدادہ،ٹوپی اوراجرک پہن کرپیغام
اسلام آباد میں متعیّن متحدہ عرب امارات کے سفیرجناب حمدعبيدالزعابی سندھی ثقافت کے ...
پاكستان -
جنرل قمرجاوید باجوہ سے اماراتی سفیرحمدعبیدابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمدعبید ابراہیم ...
پاكستان