وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری منظور کر لی گئی۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں منظوری کے بعد اب یہ سمری قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلیے فنڈز کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی نے کہا کہ وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک کی سمری کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 ارب روپے جاری کئے جائیں۔