سپریم کورٹ آف پاکستان نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو فوری طور پر رہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں کسی شخص کی پیشی اس بات کا ثبوت ہوتی ہے کہ وہ سرنڈر کر رہا ہے، اسی لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری غیر قانونی ہے۔
اس سے قبل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ساڑھے چار بجے تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اپیل کی درخواست گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آج دن دو بجے اس درخواست کی سماعت کا آغاز کیا۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے، عمران خان بائیو میٹرک کروا رہے تھے جب رینجرز کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئی، رینجرز نے عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کو گرفتار کیا، عمران خان کو 80 سے 90 افراد نے گرفتار کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ 90 افراد عدالت کے احاطہ میں داخل ہوئے توعدالت کی کیا توقیر رہی؟، نیب نے عدالت کی توہین کی ہے، نیب اس قسم کی حرکت پہلے بھی کرچکا ہے، نیب نے ایک ملزم کو سپریم کورٹ پارکنگ سے گرفتار کیا تھا، عدالت نے گرفتاری واپس کروائی اور نیب کے خلاف کاروائی ہوئی تھی، معاملہ عدلیہ کے احترام کا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب کئی سال سے مختلف افراد کے ساتھ یہی حرکتیں کر رہا ہے، اگر ایسے گرفتاریاں ہونے لگیں تو مستقبل میں کوئی عدالتوں پر اعتبار نہیں کرے گا، جب ایک شخص نے عدالت میں سرنڈر کر دیا تھا تو اسے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو رینجرز نے نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گذشتہ روز نیب کی خصوصی احتساب عدالت نے عمران خان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔
-
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند
سوشل میڈیا ایپس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات، دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے
پاكستان -
توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فردِ جرم عائد
القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
پاكستان -
عمران خان القادر یونیورسٹی کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران ...
پاكستان