تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید کو دارالحکومت کے گلگت بلتستان ہاؤس میں نظر بند کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے علی الصبح وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کو اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کرنے کی کوشش کی، تاہم بعد میں ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں جی بی ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر گلگت بلتستان ہاؤس میں موجود تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے ساتھیوں سمیت رضاکارانہ گرفتاری دی ہے۔
اس سے قبل شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، مسرت اقبال چیمہ اور ملیکہ بخاری سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دارالحکومت سمیت ملک کے بیش تر بڑے شہروں میں حکومت نے امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پنجاب میں سرکاری ونجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650سے زائد شرپسند عناصر اب تک گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
-
علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی
وکلا اور پولیس کے مذاکرات بعد علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائی کورٹ کے گیٹ پر ...
پاكستان -
اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کوقانونی قرار دے دیا
احاطہ عدالت میں ناخوشگوار واقعات پر سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو ...
پاكستان -
عمران خان کی گرفتاری، امریکا سمیت کئی ممالک کی ٹریول ایڈوائزی جاری
بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، مغربی طرز کے ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہا ...
بين الاقوامى