سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان میں ’یوم تقدس قرآن‘ منایا جا رہا ہے
’’قرآن پاک کی سویڈن میں توہین کے دلخراش واقعہ پر نماز جمعہ کے بعد تمام پاکستانی پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے‘‘
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کے خلاف پورے پاکستان میں 'یوم تقدیس قرآن' منایا جا رہا ہے اور ملک گیر احتجاج ریلیاں نکالی جائیں گی۔ گذشتہ روز بھی پاکستانی پارلیمان نے سویڈن واقعے پر مذمتی قرارداد منظور کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں ایک بدبخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ پر آج بعد نماز جمعہ تمام پاکستانی پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قرآن مجید کی حرمت کے معاملہ پر پوری قوم ایک ہے۔
سانحہ سویڈن پرپوری امت مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی
میرے اہل وطن!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 7, 2023
بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔
سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔
ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از…
کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب سے یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی قوم مسلمانوں کے تمام طبقات ناموس قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے۔ قرآن ہمارے لئے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔
جماعت اسلامی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، "سات جولائی کو پورے ملک میں مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔ نمازِ جمعہ کے بعد ہر مسجد سے وہاں کے امام کی قیادت میں جلوس نکلے گا۔ یہ مظاہرے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پانچ براعظموں میں ہوں گے۔"
ایمان اور قرآن کے ساتھ عشق کا تقاضا یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن اور ترجمہ کے ساتھ سیکھنے اور سمجھنے کا اہتمام کریں۔ مسلم حکمرانوں کا فرض ہے کہ قرآن کے مطابق اپنے ملک کا نظام چلائیں، معیشت و سیاست اور عدالتیں اس کے مطابق چلائیں۔ نبی مہربان ﷺ اور قرآن پر ایمان کا یہی عملی… pic.twitter.com/JIOoP1Hpv3
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) July 6, 2023
اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ"سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چیئرمین عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج ہو گا... پوری قوم متحد ہوکر مغرب کو واضح پیغام دے کہ آیات مقدسہ کی بے حرمتی کی کسی صور ت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔"
🚨 چیئرمین عمران خان کی کال پر کل خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف پر امن احتجاج ہوگا۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ شرکت یقینی بنائیں۔#قران_کی_بےحرمتی_نامنظور#PTIProtestOnFriday pic.twitter.com/Z58a4rZO5D
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) July 6, 2023
خیال رہے کہ سویڈن کی دارالحکومت اسٹاک ہولم کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے 28 جون کو عراق سے تعلق رکھنے والے ایک پناہ گزین سلوان مومیکا کے ذریعہ قرآن کی بے حرمتی اور اس کے صفحات کو نذر آتش کرنے کے بعد پاکستان سمیت مسلم اور عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔
-
سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور
سویڈن کے وزیر انصاف گنر سٹرومر نے کل جمعرات کو "افٹن بلیڈیٹ" اخبار کو بتایا کہ ...
بين الاقوامى -
پاکستانی پارلیمان میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مشترکہ قراداد منظور
پاکستان کی پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسیی جماعتوں نے سویڈن میں قران مجید کی بے ...
پاكستان -
عراقی عدلیہ نے سویڈن میں قرآن جلانے والے گستاخ کے گرفتار وارنٹ جاری کر دیئے
جمعرات کو عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے سویڈن میں گذشتہ ہفتے قرآن پاک کے اوراق ...
مشرق وسطی -
قرآن مجید کی بےحرمتی سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی اہلیت پر شکوک پیدا ہوگئے: ترکیہ
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سویڈش حکام کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کو نذر ...
بين الاقوامى