جمعرات کو کاروباری اوقات کے آغاز ہی میں پاکستانی معیشت کو ایک اور دھچکا لگا جب انٹربینک ٹریڈنگ میں ایک امریکی ڈالر کی مالیت 300 روپے سے زیادہ ہوگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر آج صبح سوا 11 بجے مزید 41 پیسے مہنگا ہو کر 300 روپے 4 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے سے 314 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا اور کاروبار کے اختتام پر 63 پیسے اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا جو کہ انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت تھی۔