نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن واستحکام ہے، سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں، صورتحال پرامن ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن واستحکام ہے، سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں جو معمول کے احساس کا اظہار کر رہی ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید بتایا کہ پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے طلب کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے امن وامان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ ا ور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے ردعمل میں پرامن احتجاج ہوتا ہے لیکن صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، وہاں فوج کی کوئی تعیناتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی آئندہ ہفتے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر کمیونٹی کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردعمل ہے جس کا گلگت بلتستان میں پرامن طریقے سے انتظام کیا گیا، گلگت بلتستان امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔
-
پاکستان کا "آئی ٹی سرمایہ کاری" میں سعودی اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کے ساتھ تعاون جاری
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی [آئی ٹی] ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ سٹریٹجک ...
پاكستان -
پاکستانی گوشت سپلائی فرم امارات کو 4 ملین ڈالر مالیت کا فروزن گوشت برآمد کرے گی
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان میں کسی بھی نجی میٹ پروسیسر کے لیے 'اپنی ...
مشرق وسطی -
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے سفارتی مشنز کو وزارت خارجہ میں بریفنگ
سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن ...
پاكستان