سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے صحت نے انسانی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے ویکسین کی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔
یہ اعلان گذشتہ روز قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کے 70ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی اپنے سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن الجلاجیل سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
ملاقات کے بعد پاکستان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی وزارت صحت ویکسین کی تیاری میں ٹیکنالوجی کی منتقلی پرمل کر کام کریں گی۔بیان میں مزید کہا کہ وزراء صحت کے ماہرین کی ایک ٹیم اس حوالے سے جلد مہارت کے تبادلے پر اتفاق پیدا کرنے کے بعد ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے تجاویز کی تیاری اور مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دیں گی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان نرسنگ اور پیرا میڈیکس کے شعبے میں تکنیکی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سفارشات اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ڈاکٹر ندیم جان نے سعودی وزیر کو قومی سطح ہر ادویات کی تیاری بڑھانے کے منصوبے فارما پاک سے آگاہ کیا۔ الجلاجیل نے اس منصوبے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاض 1-2 دسمبر کو جنوبی ایشیائی ملک کی پہلی عالمی صحت سلامتی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے منصوبے میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ قریبی دفاعی اور سفارتی تعلقات رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں نے اپنے تعاون کو وسیع اور گہرا کرنے اور تعلقات میں مزید تزویراتی گہریائی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
-
پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے تیار ہیں: سعودی سفیر
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان ...
پاكستان -
سعودی وزارت ثقافت نے "کلچر پورٹل" پلیٹ فارم لانچ کردیا
سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے الیکٹرانک پلیٹ فارم "کلچر پورٹل" کا آغاز کر دیا ہے جو ...
مشرق وسطی -
’میڈ ان سعودی عرب ‘ نمائش کا آغاز16 اکتوبر کوہوگا، 100 کمپنیوں کی شرکت متوقع
سعودی عرب میں ’میڈ ان سعودیہ‘ نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ریاض کے روشن فرنٹ میں ...
مشرق وسطی