جنید صفدر نے طلاق کی تصدیق کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے نواسے محمد جنید صفدر نے اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

جنید صفدر دسمبر 2021 میں قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات متعدد دن تک چلتی رہی تھیں، جن میں مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد کو بھی انتہائی خوشی سے دیکھا گیا تھا۔

محمد جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا میں نہیں آئیں تھیں، تاہم کچھ دن سے سوشل میڈیا پر ان کی طلاق کی چہ مگوئیاں تھیں۔

جنید صفدر نے 12 اکتوبر کو چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں طلاق کی تصدیق کی۔

مریم نواز کے صاحبزادے نے مختصر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہونے کی خبریں سچی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کی شادی ختم ہونے سے متعلق خبریں دیتے وقت ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

wishes
wishes

محمد جنید صفدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ طلاق کا فیصلہ ان کے لیے اور ان کی سابق اہلیہ کے لیے باعث سکون اور خوشی کا سبب بنے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ مذکورہ معاملے پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتے اور ساتھ ہی انہوں نے سابق اہلیہ کی خیریت اور بہتری کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی میاں خاندان میں چند سال بعد ہونے والی خوشی کی بڑی تقریب تھی، اس سے قبل مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں